وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے اے جے کے قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کی قیادت میں وفد کی ملاقات،ترقیاتی منصوبوں اور سیاحت کے فروغ بارے امور پر تبادلہ خیال کیا

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ،ترقی ،اصلاحات وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی جس کی قیادت سپیکر چوہدری لطیف اکبر نے کی ،اے جے کے کے سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر، وزیر مواصلات اور دیگر اعلیٰ حکام بھی ملاقات میں شریک تھے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر اور سیاحت کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ کشمیر میں ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے سیاحتی مقامات پاکستان کی معیشت کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں ، اے جے کے قانون ساز اسمبلی کمپلیکس کی تعمیر کے لیے وزارت منصوبہ بندی کا مکمل تعاون جاری رہے گا۔

پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ راتوہا ہریام پل کی تعمیر تیزی سے جاری ہے جو جلد مکمل کر لی جائے گی،نئے این ایف سی ایوارڈ میں کشمیر، گلگت بلتستان اور سابق فاٹا کے لیے حصہ رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی اور سفارتی محاذ پر تاریخی کامیابی ملی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم قومی ترقی کے لیے ٹیکس کلچر کو فروغ دیں کیونکہ پاکستان میں ٹیکس دہندگان کا تناسب تشویش ناک حد تک کم ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ کی ایک ایک پائی شفاف اور مؤثر طریقے سے خرچ کی جا رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین