کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد اضافہ

اسلام آباد :کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 169 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 31.6 فیصد زیادہ ہیں۔

گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 128 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 163 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اگست میں بڑھ کر 169 ارب ہو گئیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

پاکستان روس تعلقات میں نئے باب کا آغاز

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 پاکستان اور روس تعلقات...

وفاقی پولیس کی 10 بکتر بند گاڑیاں کے پی پولیس کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 وفاقی پولیس کی 10...

ڈی آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کے دورے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 12 اکتوبر 2026 ڈی آئی جی اسلام...

تازہ ترین