اسلام آباد کے پانی کے مسائل کے حل کے حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس

اسلام آباد :چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جمعہ کو سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ڈی جی پی اینڈ سی سمیت اسلام آباد واٹر کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد کے پانی کے مسائل کے حل کے حوالے سے پانی کے میٹروں کی تنصیب، نان ریونیو واٹر کو کم کرنے، واٹر پمپس کو انرجی ایفیشنٹ بنانے، سیوریج لائنوں کی مرمت و بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

جلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد واٹر کے ان منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کرنے کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز متعلقہ قوانین کے تحت حاصل کی جارہی ہیں۔ اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ان منصوبوں کا جلد از جلد آغاز کرنے اور انکے تکنیکی پہلوؤں پر غور کیا گیا۔بریفنگ دیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ پانی کے ضیاع اور نان ریونیو واٹر کو کم کرنے کیلئے اسلام آباد شہر میں واٹر میٹرز لگانے پر ورکنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ماہر کنسلٹنٹس واٹر میٹرز کے حوالے سے باقاعدہ سروے و سٹڈی ابتدائی طور پر مکمل کریں گے۔ اسی طرح اسلام آباد واٹر کے بجلی کے اخراجات میں کمی کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تمام واٹر پمپس و موٹرز کو انرجی ایفیشنٹ بنایا جائے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی بچت بلکہ سی ڈی اے پر مالیاتی بوجھ بھی کم ہوگا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسلام آباد شہر میں سیوریج لائنوں کی مرمت و بحالی اور سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کو مکمل فعال کرنے کے منصوبے کا بھی آغاز کیا جائے گا اور پہلے مرحلے میں ان تمام منصوبوں کی فزیبلٹی تیار کی جائے گی ۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے شہریوں سے واٹر بلوں کی ادائیگی کیش لیس اور کیو آر کوڈ کے ذریعے یقینی کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد واٹر کے منصوبوں میں کاربن کریڈٹ کا حصول بھی شامل کیا جائے جس سے نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کو فروغ ملے گا بلکہ اضافی مالی وسائل بھی حاصل ہوں گے۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر مکمل عملدرآمد کرنے کیلئے ٹائم لائنز مقرر کی جائے اور ان منصوبوں کی نگرانی اور مؤثر عملدرآمد کیلئے ایک ورکنگ گروپ بھی تشکیل دیا جائے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین