سندھ،اغوا 19 مسافروں میں سے 11 رہا

سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گڈوکشمور روڈ پر بس سے اغوا کیے گئے 19 میں سے 11 مسافر بازیاب کرا لیے گئے۔ ڈی ایس پی اوباڑو کا کہنا ہے کہ مغویوں کو سومیانی میں مقابلے کے بعد بازیاب کرایا گیا، مزید مغویوں کی بازیابی کے لیےعلاقے کی ناکہ بندی کردی گئی۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری ہے، ڈرون کی مدد سے کارروائی کی جارہی ہے۔ذرائع نے بتایاکہ پیر کی شب گھوٹکی میں ڈاکوؤں نے 19 مسافروں کو اغوا کرلیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں نے مرید شاخ کے قریب گڈو کشمور روڈ پر مسافر بس پر حملہ کیا اور مسافروں کو اغوا کیا۔عینی شاہدین کے مطابق بس میں خواتین سمیت 25 افراد سوار تھے، ڈاکو خواتین کو چھوڑ کر 19 مردوں کو اپنے ساتھ لےگئے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے فائرنگ بھی کی جس سے بس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ مسافر بس صادق آباد سے کوئٹہ جارہی تھی مسافروں کے اغوا کے بعد پولیس اور رینجرز کو ڈاکوؤں کے تعاقب میں روانہ کیا گیا

مزیداسی طرح کی
Related

چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی ٹیم میچز کھیلنے پاکستان پہنچ گئی، پی ایچ ایف حکام کا استقبال

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 چین کی گوانگ ڈونگ ہاکی...

خیبرپختونخوا میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآپریشن،پشاور رنگ روڈ پر درجنوں غیر قانونی دکانیں مسمار

پشاور(بیورورپورٹ) 19 اکتوبر 2026 صوبہ خیبرپختونخوا میں اب ناجائز تجاوزات کی...

خیبرپختونخوا میں خاتون افسر رات کے وقت فیلڈ میں، ملازمین کو کھری کھری سنا دیں

پشاور (ویب ڈیسک) 19 اکتوبر 2026 خیبرپختونخوا میں ایک خاتون افسر...

تازہ ترین