افغانستان نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کا طالبان فورسز پر حملہ متعدد ہلاکتوں کا دعوٰی

افغانستان کے صوبے بغلان میں نیشنل ریزسٹنس فرنٹ (این آر ایف) اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جہاں این آر ایف نے طالبان کے تین اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔این آر ایف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بغلان کے ضلع نہرین میں افغان طالبان نے ایک ٹھکانے پر حملہ کیا، جس کے بعد این آر ایف کے جنگجوؤں نے جوابی کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران تین طالبان جنگجو مارے گئے، جب کہ شدید مزاحمت کے باعث طالبان فورسز کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔دوسری جانب صوبہ پنجشیر میں بھی نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے طالبان کے خلاف کارروائی کا دعویٰ کیا ہے۔این آر ایف کے مطابق پنجشیر میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران طالبان کے چیف آف اسٹاف سمیت مجموعی طور پر 17 ارکان ہلاک ہوئے۔ بیان میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ طالبان فورسز نے فائرنگ کر کے ایک مقامی چرواہے کو بھی ہلاک کر دیا۔نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے دونوں واقعات کو طالبان کے خلاف اپنی مزاحمتی کارروائیوں کا حصہ قرار دیا ہے۔ تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

تاحال افغان طالبان کی جانب سے بغلان اور پنجشیر میں پیش آنے والے ان واقعات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ صورتحال کے باعث متعلقہ علاقوں میں کشیدگی برقرار ہے

مزیداسی طرح کی
Related

کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کانفاذ آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وفاقی آئینی عدالت میں...

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

تازہ ترین