نیو ایئر نائٹ کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پنجاب پولیس نے جامع سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے اور تمام فیلڈ فارمیشنز کو مکمل طور پر چوکس رہنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
آئی جی پنجاب کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر صوبہ بھر میں 25 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، جبکہ صرف لاہور میں پانچ ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ تعینات کی جانے والی نفری میں 419 انسپکٹرز، 1267 سب انسپکٹرز، 2189 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 1408 ہیڈ کانسٹیبلز اور 16 ہزار 977 کانسٹیبلز شامل ہیں





























