اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کے چیمبرز کے لیئے 24 کینال اراضی الاٹ

اسلام آباد

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد کا ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ وکلاء چیمبرز کا دیرینہ مطالبہ پورا کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ وکلاء کے لیے 24 کنال اراضی الاٹ کر دی گئی ہے جہاں وکلاء چیمبرز کی تعمیر کی جائے گی۔ صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نعیم گجر کے مطابق اس منصوبے کے تحت 500 وکلاء چیمبرز تعمیر کیے جائیں گے جبکہ سائلین اور وکلاء کی سہولت کے لیے دو بیسمنٹ پر مشتمل پارکنگ پلازہ بھی بنایا جائے گا۔ صدر بار نعیم گجر نے بتایا کہ وکلاء چیمبرز کے تعمیراتی کام کا باقاعدہ افتتاح 8 جنوری کو کیا جائے گا۔ افتتاحی تقریب میں وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس کے ساتھ وکلاء چیمبرز کا قیام وکلاء برادری کا ایک عرصے سے مطالبہ تھا جس کی تکمیل سے وکلاء اور سائلین دونوں کو نمایاں سہولت حاصل ہو گی۔ صدر بار نعیم گجر نے اس منصوبے کی منظوری اور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ انصاف کی فراہمی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین