جنوبی امریکہ چلی میں آگ لگنے سے 20 ہزار لوگوں کی نقل مکانی

جنوبی امریکی ملک چلی کے جنگل میں بھڑکنے والی آگ کے باعث 20 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ صورتحال سنگین ہونے حکومت نے ملک کے جنوبی حصوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق چلی کے صدر گیبریل بورک نے اتوار کی صبح جنوبی علاقوں نیوبلے اور بائیو بائیو میں اسٹیٹ آف کیٹاسٹروفی (ایمرجنسی) نافذ کرنے کا اعلان کیا۔ یہ فیصلہ جنگلات میں لگی آگ کے بے قابو ہونے کے بعد کیا گیا، جس کے نتیجے میں ہزاروں افراد اپنے گھروں کو خالی کر چکے ہیں۔

چلی کی سرکاری جنگلاتی ایجنسی ’کوناف‘ کے مطابق اتوار کی صبح تک ملک بھر میں 24 مقامات پر آگ لگی ہوئی تھی، جن میں سب سے شدید آگ نیوبلے اور بائیو بائیو کے علاقوں میں ہے۔ یہ دونوں علاقے دارالحکومت سانتیاگو سے تقریباً 500 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں۔چلی کے صدر گیبریل بورک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ شدید آگ کے پیش نظر نیوبلے اور بائیو بائیو میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے اور تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جا رہے ہیں۔حکام کے مطابق اب تک دونوں علاقوں میں تقریباً 8 ہزار 500 ہیکٹر رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے، جس کے باعث متعدد آبادیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں اور مختلف علاقوں میں انخلا کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔چلی کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے ’سینی پریڈ‘ کا کہنا ہے کہ تقریباً 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ کم از کم 250 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

کے پی کے میں گورنر راج اور ایمرجنسی کانفاذ آئینی عدالت میں چیلنج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وفاقی آئینی عدالت میں...

جائیداد تنازع پر خاتون کے قتل کے مجرم کی اپیلیں خارج، عمر قید برقرار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 سپریم کورٹ نے جائیداد...

محسن نقوی کی قطری ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پراتفاق

دوحہ (ویب ڈیسک) 20 اکتوبر 2026 وزیر داخلہ محسن نقوی نے...

تازہ ترین