وزیراعظم کا کشمیر کے لیئے دانش سکول و یونیورسٹی طلبہ کمپیوٹر سکیم سمیت دیگر منصوبوں کا اعلان

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہدِ حقِ خودارادیت کے لیے اپنی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت پوری قوت سے جاری رکھے گا اور یہ جدوجہد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔ انہوں نے یہ بات یوم یکجہتیٔ کشمیر کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکیج کا بھی اعلان کیا۔

وزیرِاعظم نے کشمیری عوام کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کشمیری اپنی جانیں اور اپنے بچے قربان کر سکتے ہیں مگر آزادی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ اس سے قبل وزیرِاعظم شہباز شریف اور آزاد کشمیر کے وزیرِاعظم راجا فیصل ممتاز راٹھور نے یادگارِ شہدا آزاد کشمیر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیرِاعظم نے آزاد کشمیر کے سابق صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے ان کے والد چوہدری نور حسین کی سیاسی خدمات کو بھی یاد کیا۔ ایوان میں مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔شہباز شریف نے برہان وانی سے لے کر سید علی گیلانی تک کشمیری تحریک کے تمام شہدا اور رہنماؤں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ نہتے کشمیریوں کا بہتا ہوا خون بھارت کے بیانیے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دینا آج بھی پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر ممکن نہیں۔وزیرِاعظم نے آزاد کشمیر کے لیے دانش اسکولز، مظفرآباد میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی دانش یونیورسٹی، آبی منصوبے، پن بجلی کے پراجیکٹس، تعلیمی وظائف، لیپ ٹاپ اسکیم اور خواتین کی اعلیٰ تعلیم کے لیے فنڈز میں اضافے کا اعلان کیا۔ خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ سیاسی تبدیلیوں سے بالاتر ہو کر پاکستان آزاد کشمیر کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے پاکستان زندہ باد اور بہادر کشمیری عوام زندہ باد کے نعرے لگائے جن پر ایوان تالیوں سے گونج اٹھا

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین