سعودی عرب کی وزارت ماحولیات نے اونٹوں کے پاسپورٹ جاری کرنے کاحکم دے دیا

ریاض:

سعودی عرب نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کردیا۔ سعودی حکام کے مطابق پروجیکٹ کا افتتاح سعودی نائب وزیر ماحولیات، پانی اور زراعت منصورالمشیطی نے کیا۔سعودی حکام نے بتایا کہ حکومت نے عالمی سطح پر اونٹوں کے لیے ’پاسپورٹ‘ کے اجرا کا اعلان کیا ہے جو شناختی اور تنظیمی دستاویز کا کردار ادا کرےگا۔سعودی حکام کا کہنا تھا کہ کیمل پاسپورٹ ایک جامع شناختی دستاویز کے طور پر کام کرتا ہے، کیمل پاسپورٹ میں مائیکرو چپ نمبر، پاسپورٹ نمبر اور تاریخ پیدائش شامل ہے ۔اس کے علاوہ کیمل پاسپورٹ میں اونٹ کا نام، نسل، جنس، رنگ اور جائے پیدائش بھی شامل ہے جب کہ کیمل پاسپورٹ میں شناخت کیلئے جانور کی تصویر بھی موجود ہے۔سعودی حکام کے مطابق سعودی عرب کے قومی ورثے میں 2.2 ملین اونٹ رجسٹرڈ ہیں، ریاض ریجن میں رجسٹرڈ اونٹوں کی تعداد سب سے زیادہ 65 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کےبیٹے کی سرکاری کارکی موٹر سائیکل کوٹکر،مقدمہ درج

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 19اکتوبر 2026 قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی...

فائر سیفٹی اقدامات مکمل نہ ہونے پرسی ڈی اے کے ہفتہ وارسستے بازار بند

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 18 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں شہریوں...

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

تازہ ترین