اسلام آباد ،امام بارگاہ میں دھماکا ہلاکتوں کا خدشہ سکیورٹی الرٹ

اسلام آباد کے ترلائی کے علاقے میںواقع امام بارگاہ کے گیٹ پر دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد وفاقی دارالحکومت کے اہم ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق، پمز (پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز)، پولی کلینک اور سی ڈی اے ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے۔ پمز کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی کے تحت مین ایمرجنسی، آرتھوپیڈک، برن سنٹر اور نیورو ڈیپارٹمنٹ فعال کر دیے گئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر پمز اور پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ حکام نے علاقے میں سکیورٹی بڑھا دی ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔یہ واقعہ شہر میں امن و امان کے لیے خطرے کی ایک سنگین یاد دہانی ہے، اور شہریوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی گئی ہے

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین