پاک بھارت ٹاکرا,آئی سی سی کی مذاکراتی ٹیم پاکستان کے لیئے روانہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کا وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں لاہور پہنچ رہا ہے ، آئی سی سی وفد اور بی سی بی وفد کے پہنچنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہو گا۔

ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت کیخلاف میچ نہ کھیلنے کا معاملہ، پی سی بی نے بھارتی میڈیا کے دعوؤں کو مسترد کر دیاذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت ہو گی، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس چلے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد ساڑھے4 بجے کولمبو سے لاہور پہنچے گا۔خیال رہےکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں تاہم بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین