عدالت نے عدم حاضری پر علیمہ خان اور دو ضامنوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

راولپنڈی:

انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں ایک بار پھر علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کی۔عدالت نے سماعت میں علیمہ خان اور ان کے وکیل کی مسلسل غیر حاضری پر برہمی کا اظہار کیا اور ایک مرتبہ پھر علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔عدالت نے علیمہ خان کے دو ضامنوں کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔سماعت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے کہا کہ علیمہ خان جان بوجھ کر ٹرائل میں رکاوٹ پیدا کررہی ہیں، وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود ملزمہ پیش نہیں ہو رہیں اور بار بار التوا مانگ کر عدالتی کارروائی میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔پراسیکیوٹر نے دلائل دیےکہ ٹرائل آخری مراحل میں ہے اور استغاثہ کے دو گواہان پر جرح ہونا باقی ہے تاہم ملزمہ عدالتی کارروائی میں تعاون نہیں کر رہیں۔عدالت نے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے پولیس کو حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی

مزیداسی طرح کی
Related

ڈیجیٹل ڈیزائنرحنا جاوید قتل کیس میں نیا موڑ،ملزم گھریلو ملازم کے اہلخانہ بھی سراپا احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 18اکتوبر2026 ڈیجیٹل ڈیزائنر حنا جاوید قتل کیس میں...

پی این سی اے میں بنگلہ دیشی ثقافتی وفد کی شاندار پرفارمنس، ہال تالیوں سے گونج اٹھا

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان اور بنگلہ دیش کے ثقافتی روابط...

سلیکون ویلی میں پاک امریکہ ٹیک کنیکٹ 2026 کا کامیاب انعقاد، سفیرپاکستان رضوان سعید شیخ کی شرکت

سان فرانسسکو(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 امریکہ کے مغربی ساحل پرسان فرانسسکو میں...

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

تازہ ترین