ترکیہ ایف 16 طیارہ مصروف شاہراہ پر گرکر تباہ پائلٹ جاں بحق

انقرہ:

ترکیہ کی فضائیہ کا ایک ایف-16 جنگی طیارہ مغربی ترکیہ میں ہائی وے کے قریب گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ ایئر فورس کا طیارہ بدھ کی صبح صوبہ بالیکیسر سے پرواز کے فوراً بعد ریڈیو اور ریڈار سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ نویں مین جیٹ بیس سے اڑا تھا۔ترک وزارت دفاع نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور ہائی وے کے قریب سے طیارے کا ملبہ تلاش کر لیا گیا۔ حادثے میں پائلٹ میجر ابراہیم بولات جاں بحق ہو گئے۔

وزارت دفاع کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے خصوصی تحقیقاتی کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جبکہ صوبے کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے بھی واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں

مزیداسی طرح کی
Related

اسلام آباد کے آبی نظام کی جدید خطوط پر استواری، سی ڈی اے اور آئی ایف سی میں تعاون پر بات چیت

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی...

چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام آباد میں صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 چیئرمین سی ڈی اے سہیل اشرف نےاسلام...

انسداددہشتگردی عدالت:پی ٹی آئی کےسابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالدخورشید جوڈیشل ریمانڈپرجیل منتقل

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 اسلام آبادکی انسداد دہشت گردی عدالت میں...

وفاقی حکومت نےمتعددپولیس افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 17اکتوبر2026 پاکستان حکومت نے پولیس سروس آف پاکستان...

تازہ ترین