ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل کا کامیاب دفاع کر لیا۔ بھارتی ٹیم ہوم گراؤنڈ پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔احمد آباد میں کھیلے گئے فائنل میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 256 رنز کےتعاقب میں 19 اوورز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کیویز کی جانب سے ٹِم سائیفرٹ 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان مچل سینٹنر 43، ڈیرل مچل 17، فِن ایلن 9، جیمز نیشم 8، گلین فلپس 5، جیکب ڈفی 3، مارک چیمپین 3، رچِن رویندرا 1اور میٹ ہینری 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 اور اکشر پٹیل نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ابھیشیک شرما، ہاردیک پانڈیا اور ورون چکرورتی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل نیوزی لینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کیے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن 89 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ایشان کشن 54، ابھیشیک شرما 52، ہاردک پانڈیا 18 اور کپتان سوریا کمار یادو0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔شِیوم ڈوبے 26 اور تِلک ورما 8 رنز بنا کرناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رچِن رویندرا نے 1 وکٹ حاصل کی

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین