پاکستان سوپر لیگ 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔پی ایس ایل 11 کا انعقاد 26 مارچ سے 3 مئی تک ہوگا اور اس دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں پہلی بار 8 ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں 2 نئی ٹیمیں حیدرآباد کنگز مین اور راولپنڈی پنڈیز لیگ بھی شامل ہیں۔پی ایس ایل 11 میں ہر ٹیم لیگ مرحلے میں 10 میچز کھیلے گی جبکہ پلے آف 28 اپریل سے شروع ہوں گے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے میچز 6 شہروں میں کھیلے جائیں گے، فیصل آباد اور پشاور پہلی بار ایچ بی ایل پی ایس ایل میچز کی میزبانی کریں گے جبکہ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ایک کوالیفائر سمیت 11 میچز کھیلے جائیں گے جبکہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے 15 میچز شیڈول ہیں۔

فیصل آباد میں پہلی بار پی ایس ایل کے 7 میچز کھیلے جائیں گے، پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بار پی ایس ایل کی میزبانی کرے گا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں چار میچز کھیلیں جائیں گے جن میں ملتان سلطانز ایکشن میں ہوں گے جبکہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے6 میچز شیڈول ہیں۔پی ایس ایل 11 میں 12 ڈبل ہیڈرز کھیلے جائیں گے

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین