سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفاء ہسپتال منتقلی کے خلاف حکومتی نظرثانی پر جلد سماعت کی استدعا مسترد کر دی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر)
سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفاء ہسپتال منتقلی کے حکم کے خلاف وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست پر جلد سماعت کرنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

رجسٹرارنے قرار دیا کہ نظرثانی درخواست اپنی باری پر ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے گی۔

رجسٹرار آفس کا نوٹ
ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے دائر نظرثانی درخواست پر نمبر 2033/2026 الاٹ کر دیا ہے۔

رجسٹرار آفس نے جلد سماعت کی متفرق درخواست پر نوٹ تحریر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ "نظرثانی اپنی باری آنے پرسماعت کے لیے مقرر ہوگی”۔

کیس کا پس منظر
18 اگست کو سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی شفاء ہسپتال منتقلی سے متعلق حکم جاری کیا تھا۔ اس حکم کے خلاف وفاقی حکومت نے چیف کمشنر کے ذریعے نظرثانی درخواست دائر کی تھی جس میں جلد سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔

حکومت کی جانب سے دائر نظرثانی کو 2033/2026 نمبرجاری کر دیا گیا ہے۔ تاہم عدالت نے واضح کیا کہ 18 اگست کے حکم کے خلاف نظرثانی درخواست اپنی باری پر سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین