اسلام آباد(ہیرالڈنیوز)جولائی 2026 میں پاکستان کو غیر ملکی اقتصادی معاونت کی مد میں مجموعی طور پر 76 کروڑ 30 لاکھ ڈالرموصول ہوئے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق موصول ہونے والی رقم میں 74 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ڈالر قرض اور ایک کروڑ 83 لاکھ 70 ہزار ڈالر گرانٹس شامل ہیں۔
رقم کی تفصیل
ملک و اداروں کی سطح پر:
1. چین: 14 کروڑ 66 لاکھ 20 ہزار ڈالر
2. کثیر الجہتی ادارے: 25 کروڑ 28 لاکھ 30 ہزار ڈالر
3. بجٹ سپورٹ: 34 کروڑ 39 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض
استعمال کی بنیاد پر تقسیم
– غیر منصوبہ جاتی معاونت:43 کروڑ 27 لاکھ 30 ہزار ڈالر
– منصوبہ جاتی معاونت: 33 کروڑ 3 لاکھ ڈالر
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2026 میں پاکستان کو موصول ہونے والی مجموعی غیر ملکی اقتصادی معاونت کا تقریباً 97 فیصد قرض کی صورت میں تھا جبکہ صرف *3 فیصد گرانٹس پر مشتمل تھا۔
































