اسلام آباد(ہیرالڈنیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف تین روزہ دورے پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے ہیں۔
اجلاسوں میں شرکت
وزیراعظم شنگھائی تعاون تنظیم SCO کے سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے اور مختلف علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
وزیراعظم SCO پلس سربراہی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔
اسکے علاوہ وزیراعظم ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمان خصوصی بھی شرکت کریں گے۔
دو طرفہ ملاقاتیں
دورے کے دوران وزیراعظم SCO اجلاس میں شریک مختلف ممالک کے رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔
ملاقاتوں میں باہمی تعلقات، تجارت و سرمایہ کاری، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وزیراعظم کرغزستان کے صدر صدار ژاپاروف سے دوطرفہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں پاکستان اور کرغزستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا۔
ایجنڈا
وزیراعظم کے دورے کے دوران تجارت و سرمایہ کاری، توانائی، علاقائی روابط، تعلیم، سیاحت اور عوامی روابط کے فروغ پر بات چیت ہوگی۔
وفد
وفاقی وزراء جام کمال خان، علیم خان اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔































