اسلام آباد (ویب ڈیسک)
اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی IHRA کے چیئرمین ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ کا استعفیٰ منظورکر لیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے سات روز میں عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔
کابینہ کی منظوری
ذرائع نے بتایاکہ وفاقی کابینہ نے ڈاکٹر ریاض جنجوعہ کا استعفیٰ منظورکر لیا۔
وفاقی کابینہ نے بائی سرکولیشن وزارت صحت کی سمری کی منظوری دی ہے۔
ڈاکٹر ریاض جنجوعہ نے چیئرمین IHRA اور بطور ممبر دونوں عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔
عملدرآمد کی ہدایت
وفاقی کابینہ نے استعفیٰ پر عملدرآمد رپورٹ سات روز میں طلب کر لی ہے۔































