پاکستان :سی ایس ایس 2026 کےتحریری امتحان کا نتیجہ آگیا:476 امیدوار کامیاب

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)
فیڈرل پبلک سروس کمیشن FPSC نے CSS 2026 کے تحریری امتحان کا نتیجہ جاری کر دیا ہے۔ تحریری امتحان میں 476 امیدوار کامیاب قرار پائے،ایف پی ایس سی اعلامیہ۔

اہم اعداد و شمار
ایف پی ایس سی کے اعلامیے کے مطابق CSS 2026 کے تحریری امتحان میں کامیابی کا تناسب 2.74 فیصد رہا۔

– درخواستیں: CSS 2026 کے لیے 24 ہزار 321 امیدواروں نے درخواستیں جمع کرائیں

– ⁠تحریری امتحان میں 17 ہزار 351 امیدوار شریک ہوئے
– مکمل شرکت: 16 ہزار 342 امیدواروں نے تمام پرچوں میں شرکت کی
– کامیاب: 239 مرد اور 237 خواتین امیدوار کامیاب قرار

اگلا مرحلہ
کامیاب امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ کامیاب امیدواروں کو طبی معائنے، نفسیاتی جائزے اور وائیوا وائس کے لئے آگاہ کیا جائے گا۔

CSS 2026 کا تحری امتحان 4 سے 15 فروری تک منعقد ہوا تھا۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین