اسلام آباد (ویب ڈیسک)
حکومت پاکستان نے جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن خلیل احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
دوسری جانب ڈاکٹر محمد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن مقررکر دیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دونوں تقرریوں کے نوٹیفکیشنز جاری کر دیئے۔
تقری و تبادلے کی تفصیل
نوٹیفکیشن کے مطابق جوائنٹ سیکرٹری پیٹرولیم ڈویژن خلیل احمد کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
جبکہ ڈاکٹر محمد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف امیونائزیشن تعینات کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر محمدحسین اس سے قبل سینیئر میڈیکل آفیسرمحکمہ صحت خیبرپختونخواکے عہدے پر تعینات تھے۔































