اداکارہ سعدیہ امام کا حکومت سے سوشل میڈیا پر پابندی کا مطالبہ، بچوں پرتشدد کے واقعات پرآبدیدہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک)
پاکستان کی مشہور اداکارہ و ماڈل سعدیہ امام نے بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے تشدد، زیادتی اور قتل کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی لگانے کی درخواست کر دی ہے۔

انسٹاگرام ویڈیو میں آبدیدہ
حال ہی میں سعدیہ امام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا گیا۔

ویڈیو میں اداکارہ نے بچوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور قتل کے کیسز پر کھل کر بات کی۔

سعدیہ امام نے کہا: بچوں کے ساتھ زیادتیاں ہو رہی ہیں۔ آیت نور کی رپورٹ پڑھی، بچی کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں۔ ادارے کیوں نہیں اٹھ رہے۰۰۰؟

انہوں نے پمز اسپتال میں بچوں کی اموات کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا: پمز اسپتال میں بچے مر گئے، کوئی ڈاکٹر اور نرس کو آنچ تک نہیں آئی ۔

اداکارہ نے وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا: "مصطفی کمال صاحب آپ بدتمیزی کر رہے ہیں، آپ کو وزیر صحت کس نے بنا دیا۰۰۰؟

پس منظر
سعدیہ امام کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بچوں کے خلاف جرائم کے کئی واقعات رپورٹ ہو رہے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین