اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی ہارون جوئیہ سمیت متعدد بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے

اسلام آباد(ویب ڈیسک)
حکومت پاکستان نے اسلام آباد پولیس کےڈی آئی جی محمد ہارون جوئیہ سمیت متعدد بیوروکریٹس کےتقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

اسلام آباد پولیس میں تعینات ڈی آئی جی محمد ہارون جوئیہ کی خدمات این سی آئی اےکے سپرد کر دی گئیں۔

اسی طرح این سی سی آئی اے میں تعینات پولیس سروس گریڈ 19 کے افسر عارف شہباز خان وزیر کی خدمات اوگرا کے حوالے کر دی گئیں۔

ریلویز میں تعینات پولیس سروس گریڈ 18 کے افسر حماد حیدر کو گلگت بلتستان حکومت رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پارس رزاق کو جنرل مینیجر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی پرنسپل آفس کراچی تعینات کر دیا گیاہے۔

آئی جی آف ٹریژری،محکمہ خزانہ سندھ حکومت کاشف علی کی ڈیپوٹیشن میں مزید 2 سال کی توسیع کر دی گئی۔

پاکستان کسٹمز سروس گریڈ 17 کے افسر عمار اختر کی خدمات 3 سال کے لئے پاکستان لینڈ پورٹ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفیکیشنز جاری کر دئیے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

کئی افسران کے تقر و تبادلے، PASگروپ کےایک آفیسرکی ترقی منسوخ

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت پاکستان نے بیوروکریسی میں متعددتقرر و تبادلے...

تازہ ترین