چترال میں پیراگلائیڈنگ حادثہ، خانپور ڈیم کے معروف پائلٹ آصف محمود جاں بحق

 

ٹیکسلا (نمائندہ ہیرالڈ)پاکستان میں اپرچترال کے علاقے بونی میں پیراگلائیڈنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں خانپور ڈیم سے تعلق رکھنے والے معروف پیراگلائیڈراورریٹائرڈ نیوی کمانڈو آصف محمود جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کاکہناہے کہ آصف محمود گزشتہ روز بونی میں پیراگلائیڈنگ کر رہے تھے۔ دوپہر تقریباً 2 بجے خراب موسم کے باعث ان سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا، جس کے بعد ان کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

دشوار گذارپہاڑی علاقے میں ریسکیو ٹیموں نے تلاش جاری رکھی۔جمعہ کو ریسکیو ٹیموں نے اپر چترال بونی کی پہاڑیوں سے آصف محمود کی نعش برآمد کرلی ہے۔

*آصف محمود* کا تعلق خانپور ڈیم سے تھا جبکہ وہ واہ کینٹ میں رہائش پذیر تھے۔ وہ پاکستان نیوی سے ریٹائرڈ کمانڈو ہونے کے ساتھ ماہر غوطہ خور اور پیراگلائیڈنگ میں بھی مہارت رکھتے تھے۔

اس افسوسناک حادثے کی خبر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں تک پہنچنے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔ اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نعش برآمد کیے جانے کے بعد ضروری قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں سی سی ڈی مقابلہ : ڈکیتی میں ملوث ملزم جاں بحق

راولپنڈی(ویب ڈیسک)تھانہ نصیر آباد کے علاقے سادہ روڈ پرسی...

برمنگھم :انگلینڈ نے پہلی مرتبہ پاکستان کوہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا

برمنگھم (ویب ڈیسک)انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف تیسرے ٹیسٹ...

تازہ ترین