اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک بھر کے میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے خوشخبری ،سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کی ذیلی کمیٹی نے MDCAT نظام میں بڑے پیمانے پراصلاحات کی سفارش کر دی ہے۔
MDCAT کے امتحانی نظام میں تجویز کردہ بڑی تبدیلیاں:
– سال میں دو بار MDCAT :
– ایم ڈی کیٹ سال میں دو بار کرانے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ ناکامی پرطالب علم کا پوراسال ضائع نہ ہو۔
– ویٹیج میں کمی : ایم ڈی کیٹ کی 50 فیصد ویٹیج کم کرکے 30 فیصد کرنے پرغور کی سفارش۔
میڈیکل میں داخلے کے ئیے صرف ایک امتحان پر انحصار کم کیا جائے۔
نیگیٹو مارکنگ :
MDCAT میں نیگیٹو مارکنگ متعارف کرانے پر غور کی سفارش۔
– نتائج کی مدت:
– MDCAT نتائج تین سال تک قابلِ استعمال رکھنے کے اثرات کا جائزہ لینے کی سفارش۔
– شفافیت
– : ایم ڈی کیٹ کی تاریخ بہت پہلے جاری کرنے اور غیر معمولی حالات کے سوا تبدیل نہ کرنے کی سفارش۔ مبہم، غلط اور متنازع سوالات کے لئے باقاعدہ شکایتی اور ریویو نظام بنانے کی سفارش
نصاب اور تیاری سے متعلق سفارشات:
– طلبہ کا مہینوں اکیڈمیوں پر انحصار ختم کیا جائے۔
– FSc, A/O Level اور IB طلبہ کے لیے MDCAT کو یکساں اور منصفانہ بنانے کی سفارش۔
– MDCAT نصاب کی تیاری میں کیمبرج، O/A Levels اور IB ماہرین کو بھی شامل کرنے کی سفارش۔
سیٹوں اور پالیسی سے متعلق اہم نکات:
رپورٹ کے مطابق 2024 میں تقریباً ایک لاکھ 69 ہزار 520 امیدواروں نے MDCAT دیا جن میں سے تقریباً 16 ہزار 648 امیدوار کامیاب ہوئے۔ جبکہ ملک میں میڈیکل و ڈینٹل سیٹیں تقریباً 22 ہزار 300 ہیں۔ یعنی اہل امیدوار کم اور سیٹیں زیادہ ہیں۔
– میڈیکل کالجز کی سیٹیں بڑھانے کے لیے پانچ سالہ منصوبہ بنانے کی سفارش۔
– سرکاری میڈیکل کالجز میں سیٹوں کی مرحلہ وار توسیع کا جائزہ لینے کی سفارش۔
– بلوچستان اور آزاد کشمیر سمیت پسماندہ علاقوں میں میڈیکل تعلیم کے مواقع بڑھانے کی سفارش۔
– ڈاکٹروں کی تعداد محدود رکھنے کے بجائے میڈیکل افرادی قوت بڑھانے کی پالیسی اپنانے کی سفارش۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 40 ہزار سے زائد اہل پاکستانی ڈاکٹرز حالیہ برسوں میں بیرونِ ملک منتقل ہوئے ہیں۔
فیس اور شکایات کا نظام:
– نجی میڈیکل کالجز کی بھاری فیسوں کا جائزہ لینے کی سفارش۔
– - مستحق طلبہ کے لیے مالی معاونت اور خالی میڈیکل سیٹوں کے مؤثر استعمال کی سفارش۔
– سیلاب، قدرتی آفات اور سیکیورٹی صورتحال سے متاثر امیدواروں کے لئے مستقل ریلیف میکنزم بنانے کی سفارش۔
PMDC کے لئے سفارشات:
– - پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کو MDCAT رجسٹریشن، نتائج، سیٹوں اور داخلوں کا مکمل سالانہ ڈیٹا جاری کرنے کی سفارش۔
– PMDC کے لیے فوری شکایتی نظام، فاسٹ ٹریک ای میل اور مؤثر کال سینٹر قائم کرنے کی سفارش۔
– - PMDC کو زیادہ شفاف، جوابدہ اور مؤثر ادارہ بنانے پر زور۔
– MDCAT پالیسی میں تبدیلی سے پہلے قانونی جانچ اور باقاعدہ منظوری لازمی بنانے کی سفارش۔
سینیٹ ذیلی کمیٹی نے کہاہے کہ میڈیکل داخلوں کا موجودہ نظام بڑی اصلاحات کا متقاضی ہے اور MDCAT سے لے کر میڈیکل سیٹوں تک پورا داخلہ نظام تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔






























