اسلام آباد:بارش میں چیئرمین سی ڈی اے کاشہر کادورہ،فیلڈ آپریشنز کا جائزہ لیا، موقع پر ہدایات دیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سہیل اشرف نے بارش کے دوران بابر پارک، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر سمیت اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب، صفائی اور ٹریفک کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بابر پارک میں انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ پارک کی خوبصورتی، گرین ایریاز اور عوامی سہولیات کو خصوصی اہمیت دی جائے۔

ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹر میں چیئرمین کو بارش کے دوران ڈی واٹرنگ، ریسکیو اور ایمرجنسی رسپانس پر بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے حساس مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ اور فوری رسپانس کی ہدایت کی۔

سی ڈی اے سینیٹیشن اور انوائرنمنٹ ونگ کی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک رہیں۔ چیئرمین نے کہا کہ شہریوں کی حفاظت اور سہولت اولین ترجیح ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین