بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں 40 منٹ ملاقات، بہنوں کواجازت نہ ملی

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی سے منگل کو ملاقات کرادی گئی۔

ذرائع کے مطابق میاں بیوی کی ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جیل کے اندر کانفرنس روم میں ہوئی۔

تاہم بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں، دیگر فیملی ممبران اور پارٹی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت نہ مل سکی۔

تینوں بہنیں جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کا وقت گزر جانے کے بعد بھی تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت تک اڈیالہ روڈ فیکٹری ناکے پر موجود رہیں۔ ملاقات نہ ہونے پر وہ بالآخر ناامید ہو کر واپس چلی گئیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

تازہ ترین