اسلام آباد(ویب ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی NCCIA میں افسران اوراہلکاروں کی کمی بحران کی شکل اختیار کرگئی۔وزارت داخلہ سے ایف آئی اے کے 27 ماتحت افسران ڈیپوٹیشن پر مانگ لئے گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کو بھیجے گئے سرکاری مراسلہ کے مطابق NCCIA نے وزارت داخلہ کوایک ڈپٹی ڈائریکٹر اور 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹرزسمیت مجموعی طور پر 27 افسران کی فہرست بھیجی گئی ہے۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے ایف آئی اے میں تعینات 15 انسپکٹرزکی بھی فہرست بھیجی گئی ہے اورانہیں بھی NCCIA میں تعینات کرنے کی درخواست کی ہےکی گئی ہے۔تمام افسران کی خدمات 3 سال کے لئےڈیپوٹیشن پر مانگی گئی ہیں۔
ڈیپوٹیشن پر مانگے گئے ایف آئی اے کے افسران میں سائبر کرائم ونگ CTW، ہیڈکوارٹرز HR اور مختلف زونز میں تعینات ماتحت افسران شامل ہیں۔ذرائع کاکہنا ہے کہ این سی سی آئی اے نے وزارت داخلہ سےفوری افسران کی کمی دور کرنے کی درخواست کی ہے۔































