قومی بچت اسکیموں کے منافع میں کمی،ستمبر 2026 کے نئے ریٹس جاری

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان حکومت نے قومی بچت کی اہم اسکیموں ڈیفنس اور بہبود سیونگز سرٹیفکیٹس کے منافع کی شرح میں کمی کرکےستمبر 2026 کے نئے ریٹس جاری کر دئیے۔

ذرائع کے مطابق نئے منافع کے تحت ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹس کی مدت 10 سال مقرر ہے۔جس میں ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر میچورٹی کے وقت 3 لاکھ روپے ملیں گے۔

ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر پہلے سال 1 لاکھ 10 ہزار روپے، دوسرے سال 1 لاکھ 21 ہزار، تیسرے سال 1 لاکھ 33 ہزار، چوتھے سال 1 لاکھ 47 ہزار اور پانچویں سال 1 لاکھ 63 ہزار روپے کی رقم مقرر کردی گئی ہے۔ چھٹے سال 1 لاکھ 82 ہزار روپے، ساتویں سال 2 لاکھ 4 ہزار، آٹھویں سال 2 لاکھ 30 ہزار اور نویں سال 2 لاکھ 62 ہزار روپے ملیں گے جبکہ دسویں سال میچورٹی پر رقم 3 لاکھ روپے ملے گی۔

ادھربہبود سیونگز سرٹیفکیٹس پر بھی منافع کی شرح میں کمی کردی گئی ہےجسکے مطابق نئی شرح منافع کے تحت ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر ماہانہ 1 ہزار 50 روپے منافع مل سکے گا جو سالانہ بنیاد پر 12.60 فیصد ہوگیاہے۔

یادررہے کہ بہبودسیونگز سرٹیفکیٹس خاص طورپربیواؤں اورسینئرسٹیزنز کی مالی ضروریات کومدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائےگئےتھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

تازہ ترین