مشرق وسطیٰ کشیدگی کے پاکستانی معیشت پراثرات، برآمدات میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالرکمی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی معیشت پرمشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کی وجہ سےمنفی اثرات پڑنے لگ گئے ہیں ہیں۔ذرائع نے بتایاہے کہ مشرق وسطی میں درپیش حالات کے باعث گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں پاکستان کی برآمدات میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2025-26 میں پاکستان کا مجموعی برآمدی حجم 32 ارب ڈالر سے کم ہو کر 30 ارب 80 کروڑ ڈالر پر آگیا ہے۔

جس میں سب سے زیادہ چاول کی برآمدات میں ایک ارب 2 کروڑ ڈالر کی بھاری کمی واقع ہوگئی ہے۔اسی طرح ٹیکسٹائل،چینی اور دیگر زرعی مصنوعات کی برآمدات بھی متاثرہوئی ہیں۔پاکستان کی خلیجی ممالک کو برآمدات میں 10 کروڑ ڈالر کی کمی سامنے آئی ہے۔وسطی ایشیااور افغانستان کے لئے برآمدات میں 59 فیصدکمی سامنے آئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین