پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان 6 کروڑ 50 لاکھ یورو کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔وزارت اقتصادی امور کے اعلامیہ کےمطابق معاہدوں کے تحت پاکستان میں تین اہم ترقیاتی پروگرام شروع کئے جائیں گے۔

وزارت اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ پروگراموں سے سرمایہ کاری، قانون کی حکمرانی اور کاروباری ماحول کو تقویت ملے گی، مالی معاونت سے توانائی اور ماحولیاتی استحکام کے اقدامات بھی آگے بڑھیں گے۔

پاکستان کی طرف سےمعاہدوں پرسیکرٹری اقتصادی امورمحمد حمیر کریم اور یورپی یونین کے سفیر ریمونڈاس کروبلیس نے دستخط کئے ہیں۔

وزارت اقتصادی امورکے مطابق گلوبل گیٹ وے پروگرام پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گا، منصوبے کے تحت ٹیکس نظام اور طویل مدتی مالیاتی منصوبہ بندی بہتر بنائی جائے گی، خیبر پختونخوا کے آف گرڈ دیہی علاقوں میں قابل تجدید توانائی کو فروغ ملے گا اور نجی سرمایہ کاری بڑھائی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شہریوں کی انصاف تک رسائی اور پنجاب و سندھ میں متبادل تنازعات کے حل کا نظام مضبوط ہوگا۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے کہاہےکہ یورپی یونین کی مسلسل معاونت قابل قدر ہے۔یہ پروگرام پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری بڑھانے کے قومی ہدف سے ہم آہنگ ہیں، اقدامات سے دیہی علاقوں میں بجلی کی رسائی اور تجارتی تنازعات کا حل بہتر ہوگا۔

یورپی یونین کے سفیر نے کہا کہ معاہدے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری میں معاونت کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

تازہ ترین