اسلام آباد(ویب ڈیسک)
سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہاہے کہ مذاکرات کے لئے تیار ہیں، وزیراعظم سیاسی رہنماؤں کی کمیٹی بنائیں۔
علامہ ناصر عباس کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ایک فرد نہیں دونوں جانب سیاسی کمیٹیاں بیٹھیں تو معاملات کا حل نکل سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی لوگ بیٹھیں گے تو مشکلات اور مسائل کا حل نکل آئے گا۔حکومت آج یا جب بیٹھنا چاہے ہماری جانب سے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
































