ایف بی آر نے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس پیریڈ اگست 2026 کے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

ایف بی آر کےسوموارکوجاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ 74 اور فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005 کی دفعہ 43 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے تمام ٹیکس دہندگان کے لیے اگست 2026 کی سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 ستمبر 2026 تک بڑھا دی گئی ہے۔

ایف بی آرنے کہاہے کہ یہ توسیع اس شرط کے ساتھ دی گئی ہے کہ واجب الادا سیلز ٹیکس کی رقم مقررہ تاریخ کے اندر جمع کرائی گئی ہو۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین