ایکسپریس وےپر 377 غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی،3 ارب روپے واجب الادا،سی ڈی اے کابڑا آپریشن

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سی ڈی اے نے اسلام آباد ایکسپریس وے ایسٹ کے ساتھ جامع انسداد تجاوزات اور بلڈنگ کنٹرول آپریشن کے تحت 377 غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کر لی، بائی لاز کی مختلف خلاف ورزیوں پر ان عمارتوں کے مالکان کے ذمہ 3 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سیلنگ، ریگولرائزیشن اور انہدام کی جامع کارروائی شروع کر دی ہے۔

سی ڈی اے انتظامیہ کے مطابق ایکسپریس وے ایسٹ پر 377 تعمیرات جن میں 281 کمرشل شامل ہیں، کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ لینڈ کنورژن چارجز، غیر مجاز تعمیرات اور سیٹ بیک، ایف اے آر اور کورڈ ایریا کی خلاف ورزیوں کی مد میں تقریباً 3 ارب روپے واجب الادا ہیں۔

سی ڈی اےحکام کے مطابق گزشتہ مہم میں 72 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ جاری آپریشن میں اب تک 10 کروڑ روپے وصول ہو چکے ہیں، اب تک 140 سے زائد تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

جاری آپریشن سواں سے اقبال ٹاؤن، کھنہ پل اور کورال برج سے ہوتے ہوئے کورال / گلبرگ گرینز تک جاری ہے، سوان سے کھنہ پل تک 124 تعمیرات کی مارکنگ اور انہدام کے لئے حد بندی کر دی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین