اسلام آباد(ویب ڈیسک)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہماری طرف سے صرف ایک بات کی گئی ہے کہ عوام کو جینے دیں۔بات چیت جاری ہے اور یہی بات کی گئی ہے کہ لیوی بھتہ ختم کیا جائے۔
ٹرین مارچ کی قیادت کرتے ہوئے ٹرین میں میڈیا سے گفتگو میں حافظ نعیم الرحمن کا مذیدکہنا تھا کہ اگر بات ہوئی تو ٹھیک نہیں تو ہم تو آگے بڑھ ہی چکے ہیں، ہم تو دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکے۔پہلا مرحلہ گزار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملتان پہنچیں گے اور بلوچستان سے بھی مارچ شروع ہو چکا ہے۔لوگ پہاڑوں سے اور میدانوں سے آ رہے ہیں، حکومت کے پاس ایک ہی گنجائش ہے وہ بھتہ لیوی ختم کرے۔
































