اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سرکاری دورہ پرایران پہنچ گئے ہیں اورایران وزارت داخلہ میں ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات کی ہے۔
پاکستان کی وزارت داخلہ کے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاہے۔دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کے درمیان مختلف شعبوں میں جاری تعاون پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے علاقائی امن واستحکام کےلئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اورفیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں کاشکریہ ادا کیا۔
ایرانی وزیر داخلہ نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لئے پاکستان کی مسلسل کاوشوں کے شکرگزار ہیں۔پاکستان کا حالیہ دورہ بہت مفید رہا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ آنے والے وقت میں دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
































