وزیراعظم کانیویارک سے امیر جماعت اسلامی سے رات گئے رابطہ، لانگ مارچ چند دن ملتوی کرنے کی درخواست

اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ چند روز ملتوی کرنے کی درخواست کر دی۔

اس ضمن میں رات گئے جماعت اسلامی کے جاری ایک بیان میں مذیدکہاگیاہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیر اور منگل کی درمیانی شب نیویارک پہنچے تو فوری طور پر ملتان میں موجود امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے رابطہ کیا۔

وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ حکومت نے عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے۔آپ مارچ کچھ دن ملتوی کر دیں۔وطن واپس پہنچتے ہی آپ سے ملاقات کر کے عوام کے لئے بہتر ریلیف پیکج کا اعلان کروں گا۔

اس موقع پرامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اعلان شدہ ریلیف پیکج کسی صورت قبول نہیں، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم کو بتایا کہ جماعت اسلامی گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے لیوی بھتہ کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور اس کے خاتمے تک احتجاج سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی درخواست پر لانگ مارچ میں چند دن کے وقفے سے متعلق جماعت کی مرکزی قیادت سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔

حافظ نعیم الرحمان منگل کی صبح مشاورت کے بعد ملتان میں پریس کانفرنس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

مزیداسی طرح کی
Related

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی شدید مذمت کرتے ہیں، پی ٹی آئی کا اعلامیہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 پاکستان تحریک انصاف نے...

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

تازہ ترین