(ویب ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گر گئی ہے۔
امریکن ریسرچ گروپ کے سروے کے مطابق معیشت پر مثبت آراء صرف 26 فیصد رہیں ہیں جبکہ 72 فیصد لوگوں نے کہا کہ امریکی معیشت خراب ہو رہی ہے۔
سروے میں 68 فیصد ووٹرز نے ٹرمپ کے کام پرعدم اطمینان کا اظہار کیاہے جبکہ معیشت کے انتظام پر 71 فیصد نے ناپسندیدگی ظاہر کردی ہے۔
سروے میں ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح انکی دونوں صدارتی مدتوں میں پہلی بار 30 فیصد سے نیچے گر کر 29 فیصد رہ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی اور روزمرہ کی قیمتوں میں اضافہ اس کمی کی بڑی وجہ ہےجبکہ ایران جنگ کے بعد سے اقتصادی مایوسی مزیدبڑھی ہے۔
ادھروائٹ ہاؤس نے اعداد و شمار مسترد کرتے ہوئے معیشت کومضبوط قرار دیا ہے۔
































