لاہور(کرائم رپورٹر)نیشنل سائبرکرائم انویسٹیگیشن ایجنسی لاہورسرکل نےغیر قانونی کال سینٹرز کے خلاف کارروائی کی ہے۔
لاہور میں Amazon ریفنڈ سکیم (FTID) میں ملوث غیر قانونی کال سینٹر پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی کے دوران 2 ماسٹر مائنڈز سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیاہے۔
کارروائی کے دوران قبضے سے 8 لیپ ٹاپس، 8 اینڈرائیڈ فونز، 9 موبائل فونز اور 1 کمپیوٹر سسٹم برآمد کر لئے گئے۔
تمام ڈیجیٹل شواہد کو فرانزک تجزیے کے لیے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
ترجمان کے مطابق عوام کو لوٹنے والے سائبر فراڈیوں کے خلاف NCCIA کی بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ شہری کسی بھی سائبر جرم کی اطلاع 1799 پر دیں یا قریبی سنٹر میں رپورٹ کریں۔































