راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے
27 ستمبرکےلانگ مارچ سے قبل پولیس اورضلعی انتظامیہ پوری طرح ایکشن میں آگئی ہے جس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کرنا شروع کردی گئی ہے۔
بتایاگیاہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں مبینہ 147پی ٹی آئی کارکن نقص امن کے خدشہ کے پیش نظرحراست میں لے لئے گئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ ان تمام کارکنوں کو3 ایم پی او کے تحت مختلف جیلوں میں نظر بند کردیاگیاہے۔
ذرائع کامذیدکہناہے کہ راولپنڈی ،اٹک، چکوال، مری اور جہلم میں بھی پولیس پوری طرح متحرک ہےجس میں سرگرم پی ٹی آئی کارکنوں کی کڑی نگرانی کاعمل شروع کردیاگیاہے۔
ادھر اسلام آبادپولیس نے بھی کنٹینرز شاہراہوں کے اطراف رکھے ہوئے ہیں جو فوری سڑکیں بلاک کرنے کے لئے استعمال کئے جائیں گے دوسری جانب پولیس کی چوبیس گھنٹے پٹرولنگ کا عمل بھی جاری بتایاگیاہے۔































