ویب ڈیسک
مسعود پزشکیان نے کہاہے کہ ایرانی قوم اپنی طاقت اور پختہ عزم کے ذریعے تمام رکاوٹوں پر قابو پا لے گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام مشکلات اور پابندیوں سے سرخرو ہو کر نکلیں گے اور ملک میں پیداوار اور ترقی کے عمل میں اپنا کردار جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب ٹرمپ ایرانی عوام کو نیست و نابود کرنے کی دھمکی دیتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ان کے نزدیک انسانی حقوق اور بین الاقوامی و انسانی قوانین کی کوئی اہمیت نہیں۔
ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی اور سیاحتی روابط بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایران پر عائد پابندیوں کے باعث پڑوسی ممالک کے ساتھ ثقافتی، سیاحتی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینا ضروری ہو گیا ہے۔































