وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ کر دیاہے۔وزارت خزانہ نےبضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے۔

جسکے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 19 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.80 فیصد ہو گئی ہے۔

بہبود اور پنشن سرٹیفکیٹس پر شرح منافع میں 12 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، جس کے بعد شرح منافع 12.72 فیصد ہو گئی ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا، نئی شرح 11.76 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع میں 74 بیسس پوائنٹس تک اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد سرمایہ کاروں کو 11.82 فیصد منافع ملے گا۔

سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ کے تین سالہ پلان پر شرح منافع میں 41 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا، نئی شرح 11.57 فیصد ہو گئی، جبکہ پانچ سالہ پلان پر شرح منافع میں 54 بیسس پوائنٹس اضافہ کے بعد نئی شرح 11.70 فیصد مقرر کر دی گئی ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین