چیئرمین سی ڈی اے کا ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ، ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) چیئرمین سی ڈی اے نے ڈپلومیٹک انکلیو کا تفصیلی دورہ کیا اور جاری ترقیاتی، تزئین و آرائش اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی جی ورکس اور دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

دورے کے دوران چیئرمین سی ڈی اے نے سڑکوں، فٹ پاتھوں، سیکیورٹی گیٹس، چیک پوسٹس، باؤنڈری وال، ایل ای ڈی لائٹنگ، فینسنگ، لینڈ اسکیپنگ اور گرین بیلٹس سمیت جاری کاموں کا معائنہ کیا۔ متعلقہ افسران نے پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ تمام کام منظور شدہ ڈیزائن اور مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کیے جائیں، معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور سفارتی مشنز و رہائشیوں کو کم سے کم تکلیف ہو۔

انہوں نے لینڈ اسکیپنگ، صفائی ستھرائی اور روشنی کے انتظام پر خصوصی توجہ دینے اور تمام شعبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری کی بھی ہدایت کی۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین