حکومت پاکستان نے متعدد بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلے کردئیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے بیورو کریسی میں تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے۔

گریڈ 21 کے محمد بشیر کھیتران انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ،گریڈ 19 کے میاں عثمان علی شاہ، ڈپٹی سیکرٹری تخفیف غربت ڈویژن عبدالفتح اور او ایس ڈی پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سیکشن افسر دفاعی پیداوار ڈویژن زوہا ملک شیر کی خدمات 3 سال کے لئے ڈیپوٹیشن پر سی ڈی اے کے سپرد کی گئی ہیں۔تقرری کی منتظر سونیا نوازامبرین مظہر اور ثانیہ اکرم خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں بطور سیکشن افسر تعینات کردیاگیاہے۔

کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ گریڈ 19 کے علی سفیان کو بھی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انفارمیشن گروپ گریڈ 18 کی سمیرا لیاقت خان کے سول سروسز اکیڈمی لاہور میں ڈیپوٹیشن میں 12 اکتوبر 2026 سے 2 سال اور پنجاب میں تعینات ،عظمیٰ سلیم کے ڈیپوٹیشن میں 11 ستمبر 2026 سے دو سال کی توسیع کی گئی ہے۔

شمس الدین کا اسٹیبلشمنٹ سے تخفیف غربت ڈویژن تبادلہ، مذہبی امور ڈویژن کے محمد عدنان کی خدمات سمیڈا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے عامر محمد آفریدی کی خدمات کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس اور خزانہ ڈویژن کے محمد سعید احمد چوہدری کی خدمات نمل یونیورسٹی کو واپس کر دی گئیں۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام احکامات کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دئیے ہیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

تازہ ترین