اسلام آباد (ویب ڈیسک) گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت بلوچستان میں بنجر زمینوں کی زرعی بحالی کا کام شروع کر دیا گیاہے۔
حکام کے مطابق جھل جھاؤ آواران میں 1,147 ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنا دیا گیا ہے، جہاں کپاس، گندم، پیاز، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت شروع ہو گئی ہے۔
فصلوں کی کاشت سے مقامی کسانوں کو روزگار اور آمدن کے نئے مواقع میسر آ رہے ہیں۔ مقامی کسانوں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے خوشحالی کی نئی امید قرار دیا۔
گرین پاکستان انیشی ایٹو کے تحت بنجر زمینوں کی بحالی بلوچستان میں زرعی ترقی کے نئے راستے کھول رہی ہے۔































