سچائی اور دیانت داری سرکاری افسر کی نمایاں خصوصیات ہیں، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ، 44 افسران میں اسنادتقسیم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بیرسٹر نبیل احمد اعوان نے کہا ہے کہ سچائی اور دیانت داری ایک سرکاری افسر کی نمایاں خصوصیات اور موثر عوامی خدمت کی بنیاد ہیں۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد میں 47 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسران پر دیانت داری، پیشہ ورانہ طرز عمل اور احساس ذمہ داری کے اعلیٰ معیار برقرار رکھنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے سرکاری اداروں کو مستحکم بنانے اور عوامی خدمات کی موثر فراہمی کے لیے اخلاقی اقدار اور ذمہ دارانہ طرز عمل کی اہمیت پر زور دیا۔

تقریب میں 44 افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ ڈی جی نیپا عاصم اقبال نے کہا کہ یہ کورس افسران کو اعلیٰ ذمہ داریوں کے لیے قائدانہ اور انتظامی صلاحیتوں سے آراستہ کرتا ہے۔ تقریب میں ریکٹر این ایس پی پی سید معظم علی اور چیف انسٹرکٹر اعجاز باجوہ بھی موجود تھے۔

مزیداسی طرح کی
Related

13 سال میں خیبر پختونخوا کا جوحشر پی ٹی آئی نے کیا اسکی مثال نہیں ملتی۔وزیرااعات

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ...

اسلام آبادمیں دفعہ 144نافذ ہے،خلاف ورزی پرتین سال قیدکی سزاہوسکتی،ضلعی انتظامیہ کی وارننگ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 وفاقی دارالحکومت میں اسلام...

وزیراعظم کامولانافضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ، کےپی کےپرگفتگوملاقات جلد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 شہباز شریف کا مولانا...

یونان میں غیر قانونی داخل40 پاکستانی ڈیپورٹ،اسلام آباد پہنچنے پرایف آئی اے کے حوالے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 یونان میں غیر قانونی...

تازہ ترین