ایرانی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز بندرہے گا،باقر قالیباف

(ویب ڈیسک )
04نومبر۔2026

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرباقر قالیباف نے ایک مرتبہ پھر اپنے موقف کااعادہ کرتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں کہاہے کہ ایرانی شرائط پوری ہونے تک آبنائے ہرمز نہیں کھلے گی،ایران کامؤقف مکمل واضح اور ٹھوس ہے۔

باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا جب تک اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت 7 ایرانی شرائط پوری نہیں کرتا آبنائے ہرمز بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میڈیا پر کچھ اور کہتا ہے اور ثالث کے ذریعے تجاویز بھی بھیج رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کو سمجھنا ہوگا کہ معاملے کو طول دینے کا وقت ختم ہو گیا ہے، امریکا سمجھ لے کہ یکطرفہ مطالبات مسلط کرنے کا دور اب گزر چکا ہے۔

مزیداسی طرح کی
Related

حکومت پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11 اکتوبر 2026 حکومت پاکستان نے محمد...

صدر مملکت کا خیبرپختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 کے تحت ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) 11اکتوبر 2026 صدر مملکت آصف علی زرداری...

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، ہر قسم کے جلسے جلوس اور اجتماعات پر پابندی عائد

راولپنڈی (ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 راولپنڈی ضلع میں دفعہ 144...

خیبرپختونخوا پولیس کوہنگامہ آرائی اوراحتجاج سے نمٹنے کے لئے آپریشنل ہدایات جاری

پشاور(ویب ڈیسک) 10 اکتوبر 2026 صوبہ خیبر پختونخوا پولیس نے ہنگامہ...

تازہ ترین