پشاور(بیورورپورٹ)
22 اکتوبر 2026
صوبہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے بعد نئی صوبائی حکومت ایکشن میں آگئی۔پشاور کے علاقے اولڈ جمرود روڈ پر نالیوں کی صفائی کے لئےمتعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔
بتایاگیاہے کہ ضلع پشاور کے علاقے اولڈ جمرود روڈ پر صفائی ستھرائی کے اقدامات کے تحت نالیوں سے کچرا اور دیگر ملبہ نکال کر مکمل صفائی کی گئی۔ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے اور پانی کی روانی برقرار رکھنے کے لیے نالیوں کو دھونے کا عمل بھی مکمل کیا گیاہے۔
نالیوں میں جمع گاد اور کچرے کو صاف کرنے سے نکاسی آب میں ممکنہ رکاوٹیں دور ہوں گی اور علاقے میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
متعلقہ حکام کے مطابق علاقے میں صفائی کے معیار کو برقرار رکھنے اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ نالیوں میں کوڑا کرکٹ نہ پھینکیں اور نکاسی آب کا نظام بہتر رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

































