بدلتا،نکھرتا،مضبوط خیبرپختونخوا ،سرکاری جامعات کے مسائل کے حل کےلئےپشاور میں وائس چانسلرز کانفرنس

پشاور(بیورورپورٹ)
31 اکتوبر 2026

خیبرپختونخوا کی سرکاری جامعات کو درپیش تعلیمی، انتظامی اور مالیاتی مسائل کے حل کے لیے پشاور میں وائس چانسلرز کانفرنس کا انعقاد۔

وائس چانسلر جامعہ پشاور پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی، سیکریٹری اعلیٰ تعلیم، صوبے کی سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز اور دیگر حکام کی شرکت۔ ممبر ایڈوائزری کونسل برائے تعلیم ڈاکٹر عامر عبداللہ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

ڈاکٹر عامر عبداللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جامعات کے مسائل کے حل،ادارہ جاتی اصلاحات اور مالی استحکام کے لیے اجتماعی مشاورت ناگزیر ہے۔

انکاکہناتھا کہ جامعات میں معیاری تعلیم، مثبت سرگرمیوں کے فروغ اور منشیات کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کیا جائے۔

ڈاکٹر عامر عبداللہ نے مالیاتی گورننس، داخلی آڈٹ، تحقیق اور تعلیمی معیار بہتر بنانے پر زور دیا۔ کانفرنس کے ورکنگ گروپس نے مسائل کے حل کے لئے سفارشات مرتب کر لیں۔

مزیداسی طرح کی
Related

کوئٹہ کی باکسر عابدہ بتول عالمی ٹائٹل جیت کرپاکستان کا نام روشن کرنےکےلئےپرعزم

کوئٹہ(بیورورپورٹ) 31 اکتوبر 2026 صوبہ بلوچستان کی بیٹی عابدہ بتول تھائی...

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، بری ہونے پر ایف آئی آر کا حوالہ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں دینا غیر قانونی قرار

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 31اکتوبر2026 اسلام آبادہائیکورٹ نے قراردیاہے کہ مقدمےسے بری...

بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت بلوچستان میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی پر 5 ارب روپے سے زائداخراجات

کوئٹہ(بیورورپورٹ) 31 اکتوبر 2026 صوبہ بلوچستان میں بی ایس ڈی آئی...

اظفر علی ناصر چیئرپرسن سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی( SMPRA) مقرر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) 31اکتوبر2026 حکومت پاکستان نے اظفر علی ناصر چیئرپرسن...

تازہ ترین